هفته,  21 فروری 2026ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والے 21 ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )صدر بیرونی پولیس کی بڑی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 21 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان سے 11 رائفل 223 بور، 03 کلاشنکوف، رائفل 12 بور، 38 میگزینیں اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں