منگل,  10 دسمبر 2024ء
صدرواہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدرواہ پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم جنت گل کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم جنت گل نے رشتہ کے تنازعہ پرساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری بنوزئی کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ رواں سال تھانہ صدرواہ میں درج کیا گیا تھا، صدر واہ پولیس نے اشتہاری مجرم کو ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں