هفته,  15 فروری 2025ء
شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گوجرخان پولیس کی کاروائی،شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری عمران رشید کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نزاکت کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم نے سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری عمران رشید کو قتل کر دیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں رواں سال تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھی ظفر اقبال، محمد آزاد اور نعمان قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔
ایس پی صدر کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں مطلوب  اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اہم ہے۔

مزید خبریں