جمعرات,  13 فروری 2025ء
گھر کے اندر جعلی شراب تیار کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)روات پولیس کی بڑی کاروائی، گھر کے اندر جعلی شراب تیار کرنے والا ملزم گرفتار،بھاری مقدارمیں شراب، کیمیکل پاوڈر، الکوحل،خالی بوتلوں سمیت دیگر سامان برآمد۔

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے گھر کے اندر جعلی شراب تیار کرنے والے ملزم سرفرار کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بھاری مقدارمیں شراب، کیمیکل پاوڈر، الکوحل،خالی بوتلوں سمیت دیگر سامان برآمدہوا۔

ملزم سے 50 بوتل شراب، کیمیکل پاوڈر، 120 لیٹر الکوحل، 500 خالی بوتلیں معہ ڈھکن اور پیکنگ والی پلاسٹک کی ٹیب و توڑے برآمدہوئے،ملزم سرفراز نے گھر کے اندر جعلی شراب تیار کرنے کی فیکٹری لگا رکھی تھی،ا

مزید خبریں