هفته,  21 فروری 2026ء
موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) وارث خان پولیس کی کاروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار، چوری شدہ 04موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے02 ملزمان کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں مقصود اور فیضان شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 04موٹرسائیکل برآمدہوئے، ایس ایچ او بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا جائے گا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں