هفته,  21 فروری 2026ء
سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف،ہوٹلز اورافراد کی چیکنگ
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) مورگاہ پولیس کا امام بارگاہ کوٹھہ کلاں اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، ہوٹلز اورافراد کی چیکنگ۔
تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے امام بارگاہ کوٹھہ کلاں اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران 32 گھر، 34 دوکانیں،03کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر 191 افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں