راولپنڈی(کرائم رپورٹر)دھمیال پولیس کی کاروائی،خود کو ٹی ایم اے کا اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خود کو ٹی ایم اے کا اہلکار ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز حسنین کو گرفتارکر لیا، ملزم نے خود کو ٹی ایم اے کا اہلکار ظاہر کیا اور دکانداروں سے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر جعلی پرچیوں پر جرمانہ کر کے رقم وصول کی، دھمیال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم سے رقم 05ہزار روپے اور جعلی پرچیاں برآمد کر لیں۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے نوسربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











