جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کاروائی،سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرناجائزاسلحہ کی تشہیر کرنے والے ملزم اویس کو گرفتارکر لیا،ملزم سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمدہوا،ملزم نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی ویڈیو بناکر تشہیر کی اور خوف و ہراس پھیلایا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کاکہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،اسلحہ کی تشہیر کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News