جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،5ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری،02منشیات سمگلرز سمیت05ملزمان گرفتار،02کلو سے زائد ہیروئن اورساڑھے08کلو سے زائد چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے منشیات سمگلر ناصر رشیدسے 02کلو400گرام ہیروئن،منشیات سمگلر ناصر رشید سابقہ ریکارڈ یافتہ اور شہر بھر کے مختلف سکولوں کالجوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا،صادق آباد پولیس نے منشیات سمگلر شاہ زیب سے 05کلو500گرام چرس،ملزم بلال سے 520گرام چرس،رتہ امرال پولیس نے ملزم اصغر سے 01کلو600گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم ارشد سے01کلو240گرام چرس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اُتارنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News