جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
موٹرسائیکل چوری کرنے والاملزم گرفتار،چوری شدہ 03 موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )دھمیال پولیس کی کاروائی،چکری روڈ اور گردونواح سے موٹرسائیکل چوری کرنے والاملزم گرفتار،چوری شدہ 03 موٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چکری روڈ اور گردونواح سے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی،ملزم سے چوری شدہ 03 موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News