هفته,  21 فروری 2026ء
دھمیال پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میںملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)دھمیال پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میںملوث ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عمران خان کو گرفتار کر لیا،ملزم عمران خان نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے محبت خان کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں رواں ماہ تھانہ دھمیال میںدرج کیاگیا تھا۔

دھمیال پولیس نے جدید طریقہ تفتیش کے تمام پہلوؤں کو بروئے کا لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے دھمیال پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

 

مزید خبریں