راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدربیرونی پولیس کی کاروائی،22 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم ارشد محمود نے اُسکی غیر موجودگی میںآسکے گھر گھس کراُسکی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا،صدر بیرونی پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ارشد محمود کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد، زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔