اتوار,  08  ستمبر 2024ء
اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم شمس کو گرفتار کر لیا،ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مل کر شہری کو سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا، ملزم کے ساتھی کی گرفتار کا تحرک جاری ہے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News