اتوار,  08  ستمبر 2024ء
سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ وارث خان پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار،چھینا گیا موٹرسائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں فرقان اور عمران شامل ہیں،ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News