راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار، 23لیٹر شراب ، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم بلال سے 10 لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم مسنن والٹر سے 05 لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم بلال سے 03 لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم سجاد سے 05 لیٹر شراب،ملزم علی عثمان سے 01رائفل کلاشنکوف، چکری پولیس نے ملزم یونس سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاشراب سپلائرز، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔