هفته,  22 مارچ 2025ء
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )صادق آباد پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ 02 موٹر سائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم طاہر شاہ کوگرفتارکر لیا، ملزم سے چوری شدہ 02 موٹر سائیکل برآمدہوئے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں