جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 05ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صدرواہ پولیس نے ملزم ارسلان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم زبیر سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم زین سے 01 پستول 09 ایم ایم معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم عاصم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم ارشاد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News