بدھ,  30 اپریل 2025ء
آہنی راڈ اور ہتھوڑے کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)رتہ امرال پولیس کی فوری کاروائی، آہنی راڈ اور ہتھوڑے کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے تین ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آہنی راڈ اور ہتھوڑے کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے تین ملزمان کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عادل، خالد اور شہزاد شامل ہیں، ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران راڈ اور ہتھوڑے کے وار کرکے شہری ہمایوں الیاس کو قتل کر دیا تھا۔
سی پی اوسید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ روز رتہ امرال میں درج کیا گیا، ایس پی راول کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او سٹی اور رتہ امرال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں