پیر,  20 جنوری 2025ء
انیس سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کہوٹہ پولیس کی کاروائی،19 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس کومتاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم ذیشان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی،کہوٹہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا۔
متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس ایچ او نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائیگا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرکا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں