راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزاسنادی، مجرم کو 09سال قید اور80 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میںمجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنا دی،مجرم کامران کو 09سال قید اور80ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم کامران کو تھانہ واہ کینٹ پولیس نے1500گرام چرس برآمدہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیر ہ اظفر،انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔