بدھ,  05 فروری 2025ء
منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،09ملزمان گرفتار،چرس،شراب اور اسلحہ ایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق نیوٹائون پولیس نے ملزم شہزاد سے 200گرام چرس،صادق آباد پولسی نے ملزم شاہ زیب سے 20لیٹر شراب،روات پولیس نے ملزم نور الرحمن سے 01رائفل کلاشنکوف،کہوٹہ پولیس نے ملزم مبین سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم شاہد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نصیرآباد پولیس نے ملزم عمر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،رتہ امرال پولیس نے ملزم مصور سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم سراج سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم رشید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں