هفته,  21 فروری 2026ء
رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کہوٹہ پولیس کی کاروائی، رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، مسروقہ 05موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم شہروز کو گرفتارکر لیا،ملزم سے مسروقہ 05موٹرسائیکل برآمدہوئے،ملزم سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی صدر محمدنبیل کھوکھر نے کہوٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں