راولپنڈی( کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 05 ملزمان گرفتار، 03کلو سے زائد چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم زرشاد سے 01 کلو 400گرام چرس، ملزم حنیف سے 600گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم قیصر سے 01 کلو 100گرام چرس ، کلرسیداں پولیس نے ملزم عبید سے 02 لیٹر شراب، ملزم عرفان سے 02بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔