هفته,  21 فروری 2026ء
ویسٹریج پولیس کی کاروائی،کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن، 76 غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ویسٹریج پولیس کی کاروائی،کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، ملزم سے چوری شدہ گاڑی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ گاڑی برآمدہوئی، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں