هفته,  21 فروری 2026ء
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پیر ودھائی پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان گرفتار، چوری شدہ 02 موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ہمایوں، امجد اور ذاکر اسحاق شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 02 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں