هفته,  21 فروری 2026ء
آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ویسٹریج پولیس کی کاروائی،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی  برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے بھاری مقدار میں سامان آتش بازی  برآمدہوا،ملزم سے 80 ڈبی تتلی پٹاخے،250 عدد کلاشن پٹاخے اور 36چائینہ بکس برآمد ہوئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ویسٹریج پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں