راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،چیکنگ کی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، ہوٹلز،دکانیں اور افراد کی چیکنگ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز تھانہ کہوٹہ، روات اور مورگاہ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس سمیت، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔

سرچ آپریشنز میں مجموعی طور پر39گھروں،44دکانیں،02ہوٹلز اور انفرادی طور پر 133 افراد کو چیک کرکے کوائف کا اندراج کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں