منگل,  10 دسمبر 2024ء
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مرکزی امام بارگاہ جامعتہ المرتضٰی جی نائن فور کا دورہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)  آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام میں تمام افسران کو سکیورٹی کے موثر انتظامات کو یقینی بنانے ،پولیس میں بھرتی کے عمل کو شفافیت اور میرٹ پر مکمل کرنے کے ساتھ لاءآفیسر سے اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر قانونی مشاورت کی۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاسوں کی صدارت کی ،ان اجلاسوں میں تمام ڈی آئی جیز سمیت ڈی جی سیف سٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے محرم الحرام میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے تمام افسران کو محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لینے ،امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے متحرک رہنے اور محرم الحرام کے لئے تشکیل کردہ سکیورٹی پلان کے مطابق اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں،آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے لاءآفیسر اور ان کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے عدالتوں میں زیر سماعت کیسزپر پیش رفت حاصل کی اور قانونی مشاورت حاصل کرتے ہوئے کیسز کی یکسوئی کے متعلق احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے اسلام پولیس میں شروع نئی بھرتی کے حوالے سے اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ عبدالحق عمرانی اور دیگر افسران سے بھی میٹنگ کی،میٹنگ میں اسلام آباد پولیس کی بھرتی کے متعلق اہم امور پر فیصلے کئے گئے، انہوں نے بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف رکھنے اور تمام مراحل کو احسن طریقہ سے بروقت انجام دینے کے بارے میں ہدایات جاری کیں،آئی جی اسلام آبادنے مرکزی امام بارگاہ جامعتہ المرتضٰی جی نائن فور کا دوربھی کیا،انہوں نے امام بارگاہ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران سے ملاقات کی ،انہوں نے پولیس افسران کو ہمہ وقت چوکنا رہنے ،مشکوک عناصر پر نظر رکھنے کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایس پی صدر آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

مزید خبریں