جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
بھتہ طلب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ویسٹریج پولیس کی کاروائی،شہری سے بھتہ طلب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہری سے بھتہ طلب کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم بلال کو گرفتارکرلیا۔
ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کال کرکے شہری سے02کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔
ویسٹریج پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم بلال کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔
ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی ویسٹریج پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تما م وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News