راولپنڈی(کرائم رپورٹر) مندرہ کے علاقہ میں دوہرے قتل کا ڈراپ سین،مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا،ملزم نے04روز قبل جائیداد کے تنازعہ اور گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی مظہر اور بھابھی غوثیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا،ٹیموں نے سائینٹیفک طریقہ تفتیش سے حالات واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش کیا، ملزم نے دوران تفتیش بھائی مظہر اور بھابھی غوثیہ بی بی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ کے علاقہ میں دوہرے قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا،مقتول کا سگا بھائی ہی قاتل نکلا،ملزم ارشاد نے04روز قبل جائیداد کے تنازعہ اور گھریلو رنجش پر فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی مظہر اور بھابھی غوثیہ بی بی کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیٹی کی مدعیت میں 04روز قبل تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا۔
،سی پی اوسید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی صدر کی زیرنگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں،ٹیموں نے سائینٹیفک طریقہ تفتیش سے حالات واقعات کو مشکوک جانتے ہوئے ملزم ارشاد کو شامل تفتیش کیا۔
ملزم ارشاد نے دوران تفتیش بھائی مظہر اور بھابھی غوثیہ بی بی کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کی گرفتاری پرسی پی اوسید خالدہمدانی نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر، ایس ڈی پی اوگوجرخان اور مندرہ پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارو اقعی سزادلوائی جائے، گی۔