راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 03ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم صدیق سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم مشتاق سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم وقاص سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











