راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 22ہزار 580 روپے،06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد،موقعہ سے 06 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 07 قماربازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں گل رحمان، طارق، عارف، غلام حبیب، رفیق، ایوب اور سجاد شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 22ہزار 580 روپے، 06 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے،موقعہ سے 06 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











