اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری، 16ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری، 16ملزمان گرفتار،ساڑھے 05کلو کے قریب چرس اور 61لیٹر شراب برآمد،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم طاہر سے 01 کلو 650گرام چرس،ملزم احمد سے 01 کلو 600گرام چرس، نصیر آباد پولیس نے ملزم ابرار سے 01کلو 100گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم سمیر سے 550گرام چرس، کہوٹہ پولیس نے ملزم عامر سے 550گرام چرس،ملزم توقیر سے 10لیٹر شراب، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ذیشان سے 15لیٹر شراب،  وارث خان پولیس نے ملزمان ہریرہ، حسیب اور کامران سے14لیٹر شراب ،صادق آباد پولیس نے ملزم احتشام سے 13لیٹر شراب، مورگاہ پولیس نے ملزم اسامہ سے 05 لیٹر شراب، گوجرخان پولیس نے ملزم قاسم سے 01 بوتل شراب، ملزم ہارون سے 01 بوتل شراب، ملزم احسن سے 01 بوتل شراب، ملزم ظفر سے 01بوتل شراب،  برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں