پیر,  08 جولائی 2024ء
لاکھوں روپے مالیت کے چاول چوری کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کے چاول چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم سے چاول کی فروخت سے حاصل ہونے والے رقم 06لاکھ روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے چاول چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت یاسر رفیق کے نام سے ہوئی، ملزم سے چاول کی فروخت سے حاصل ہونے والے رقم 06لاکھ روپے برآمدہوئی۔

واقعہ کا مقدمہ ایک ہفتہ قبل رتہ امرال میں درج کیا گیا تھا، ایس پی راول فیصل سلیم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں،ٹیموں نے سائینٹفک طریقہ تفتیش اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کی گرفتاری پر ایس پی راول فیصل سلیم نے رتہ امرال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News