پیر,  08 جولائی 2024ء
خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو لوٹنے والا لیڈی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) بنی پولیس کی کاروائی، خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو لوٹنے والا لیڈی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 25ہزار روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد،گینگ بازار میں آنے والی خواتین اور فیملیز کو ٹارگٹ کرتا تھا، ملزمان بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کو ٹارگٹ کرکے واردات کرتے اور فرار ہو جاتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خریداری کے لیے آنے والی خواتین کو لوٹنے والے لیڈی گینگ کو گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں ماں بیٹی نازیہ، دعا اور نعیم شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 25ہزار روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد ہوئی،گینگ بازار میں آنے والی خواتین اور فیملیز کو ٹارگٹ کرتا تھ۔
ملزمان بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کو ٹارگٹ کرکے واردات کرتے اور فرار ہو جاتے تھے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو CCTVفوٹیجز اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News