پیر,  08 جولائی 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈائون ،09 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈائون ،09 ملزمان گرفتار، 04کلوکے قریب چرس اور 60لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے ملزم ذیشان سے 01 کلو 450 گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم ابرار سے 01 کلو 350 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم حبیب سے 01کلو 140 گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم عظیم سے 10لیٹر شراب، ملزم جہانگیر سے 10لیٹر شراب ، واہ کینٹ پولیس نے ملزم نعمان سے 20لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم عبداللہ سے 05 لیٹر شراب، ملزم عثمان سے 05لیٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ملزم ریحان سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News