پیر,  08 جولائی 2024ء
چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عثمان کو گرفتار کر لیا، واہ کینٹ پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم صابر کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News