پیر,  08 جولائی 2024ء
تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و اکابرین کا کاروان امن ٹیکسلا پہنچ گیا
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و اکابرین کا کاروان امن گزشتہ شام ٹیکسلا پہنچ گیا۔
ایس ڈی پی او ٹیکسلا،سرکل کے ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران بھی تھے، کاروان امن میں مولانا محمد صدیق، فرحت کاظمی، مولانا پیر سعید نقشبندی،مولانا شعیب صدیق،سید محسن عباس نقوی،سید معین الدین شاہ، پیر مجید الرحمان، مولانا قاسم ایوب، پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری،عتیق الرحمان شاہ، علامہ شبیر احمد عثمانی، مولانا بلال، مولانا عمر سمیت جید علماء اکرام شامل تھے، جامع مسجد مدنی لائق علی چوک میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں اجلاس ہوا۔
اس موقعہ پر علماء کرام نے کہا کہ کاروان امن پیام امن لے کر ٹیکسلا حاضر ہوئے ہیں، کاروان امن سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھائی چارے اور محبت و رواداری کا پیغام جائے گا،  محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ جذبہ سے کام کریں گے،کوشش ہے کہ سب ملکر محرم الحرام کے دوران مثالی امن قائم کریں۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ خوش قسمتی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے جید علماء اور اکابرین امن کے قیام اور محبت و یگانگت کا پیغام دینے کیلئے اکٹھے ہیں،آپ کے تعاون سے محرم الحرام میں وامن وامان کی بہترین فضاء کے قیام کو یقینی بنائیں گے،سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ محرم الحرام کے دوران بہترین امن وامان کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،ہمارا مذہب امن وسلامتی کا مذہب ہے ہم سب نے اپنے ذمہ اچھائی کے کردار کو ادا کرنا ہے،محرم الحرام کے دوران ضابط اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے،سب کے لیے دعا گو ہوں کہ انشااللہ امن وامان اورراوداری کا یہ سفر جاری رہے گا،آخر میں ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News