پیر,  08 جولائی 2024ء
مندرہ میں میاں ،بیوی قتل،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر موقع پرپہنچ گئے
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مندرہ کے علاقہ میں میاں، بیوی کے قتل کا معاملہ، سی پی اوسید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ کے علاقہ میں میاں، بیوی کے قتل  کے واقعہ پر سی پی اوسید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے مظہر حسین اور اس کی بیوی غوثیہ بی بی کو قتل کر دیاہے، موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزم /ملزمان کو جلدگرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News