پیر,  08 جولائی 2024ء
واہ کینٹ پولیس کی کارروائی،15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست  دی کہ ملزمان عثمان، افرا سیاب اور قلب عباس نے میرے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی،تصویریں اور وڈیو بنائیں،واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News