پیر,  08 جولائی 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے ملزم ندیم سے 02 پستول 30 معہ ایمونیشن، ملزم امیر حمزہ سے 02 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم محسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد علی سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم دولت خان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم اعزاز سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News