اتوار,  07 جولائی 2024ء
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹڑ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06ملزمان گرفتار،05 کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم یاسر سے 1660 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم مشتاق سے 1400گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم مغیز سے 530 گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم علی مت خان سے 520گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم سمیع اللہ سے 530 گرام چرس، ملزم فیضان سے 510 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News