پیر,  08 جولائی 2024ء
راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزجاری
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،سرچ آپریشنز میں گھروں، دکانوں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، ہوٹلز اور افراد کے کوائف کی چیکنگ۔
تفصیلات کے مطابق سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز تھانہ صدر بیرونی، چونترہ، روات، ریس کورس اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔
سرچ آپریشنز میںمجموعی طور پر200کے قریب گھروں،69دکانوں،20کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 02 ہوٹلز اورانفرادی طور پر 400 سے زائد افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرناہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News