پیر,  08 جولائی 2024ء
کینٹ پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس کی کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 61ہزار 500 روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں صادق، جاوید اور زاہد شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 61ہزار 500 روپے برآمدہوئی،ملزمان رش والے مقامات پر شہریوں سے رقم چوری کرتے تھے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News