هفته,  21 فروری 2026ء
پیر ودھائی پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)پیر ودھائی پولیس کی کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گل اختیار کو گرفتارکر لیا،ملزم نے ساتھوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کر کے خیال زادہ کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ ماہ تھانہ پیرودھائی پولیس میں درج کیاگیا تھا، پیرودھائی پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
ملزم کے دیگر ساتھیوںکی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے،ایس پی راول فیصل سلیم نے پیرودھائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید خبریں