اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،10ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پتہ عناصر کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور01کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم اسرار سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم دانش سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم شہزاد سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ریس کورس پولیس نے ملزم اعزاز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم نعمان سے 01آہنی مکہ، وارث خان پولیس نے ملزم جازب سے 01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم نجف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم تیمور سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم علی حسنین سے 580گرام چرس، کلر سیداں پولیس نے ملزم اسد سے 560 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے.

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھا کہ ہوائی فائرنگ ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں