اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
مویشی چوری کی وارادتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ 04 بکریاں برآمد
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)جاتلی پولیس کی کاروائی،مویشی چوری کی وارادتوں میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ 04 بکریاں برآمد۔
تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی وارادتوں میں ملوث ملزم عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ 04 بکریاں برآمدہوئیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں