راولپنڈی(کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،موٹرسائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ 05موٹرسائیکل، مسروقہ رقم07ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شاہ زیب اور دانش جاوید شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل، مسروقہ رقم07ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔











