هفته,  21 فروری 2026ء
سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) بنی پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان گرفتار، چھینے گئے 02موبائل فون،چوری شدہ03موٹرسائیکل اورمسروقہ رقم 14ہزار روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے02ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں وحدت اللہ اور بالاج شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے 02موبائل فون،چوری شدہ03موٹرسائیکل ،مسروقہ رقم 14ہزار روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوا، ملزمان سے مسروقہ مال کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں