جمعه,  05 جولائی 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار،چرس اورشراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالوحید سے 01 کلو 160گرام چرس ، ریس کورس پولیس نے ملزم احد سے 500گرام چرس ،واہ کینٹ پولیس نے ملزم جعفر سے 20لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم ناصر سے 10لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم فیصل سے05لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم عبدالرحمٰن سے 01لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News